وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارا کو ہاؤس جاب مل گئی

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جے پی ایم سی  میں ہاؤس جاب مل گئی۔  

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر سارا گل کے جے پی ایم سی میں جاب کے احکامات جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایچ سی کا بڑا اعلان، کووڈ ٹیسٹ فیس 4800 روپے مقرر

پاکستان پولیو فری ملک بننے کے قریب ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان

ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارا گل نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹیو  ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام  دلوائیں گے۔

متعلقہ تحاریر