بھارتی پارلیمنٹ میں پاک چین مثالی تعلقات کی بازگشت

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ بھارت تنہا ہوچکا ہے۔

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، بھارت ایک نہیں رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی کے محاذوں پر وزیراعظم نریندر مودی سے اسٹریٹجک غلطیاں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر علی ظفر کا نغمہ ریلیز

پاکستان کا امریکی کانفرنس میں شرکت سے انکار، چین کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور چین مزید قریب آچکے ہیں، اس وجہ سے بھارت خطرے میں ہے۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں، دس سال میں بھارت مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 50 سال میں سب سے زیادہ بےروزگاری بھارت میں ہے، سفارتی محاذ پر بھارت مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بی جی پی حکومت کورونا کا ویریئنٹ ڈبل AA ہے، مودی اس ٹوٹے ہوئے بھارت کو متحد کر کے دکھائیں۔

متعلقہ تحاریر