وزیراعظم نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم "راست” کا اجراء کردیا

عمران خان کا کہنا ہے پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں سے 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری گروتھ ریشو دنیا میں سب سے کم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سب سے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کا افتتاح کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ہم معیشت کی بہتر کےلیے نئے پروجیکٹس پر کام کرنا ہے۔

پرسن ٹو پرسن ، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم "راست” کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 22 افراد پر مشتمل ہے ، یہ بہت بڑی طاقت ہے ، اگر 22 کروڑ لوگوں کو صحیح معانی میں اپنی معیشت میں شامل کرلیں اور ماڈرن ٹول کے ذریعے اگر ہم انہیں اس طرف لے جائیں تو یہ ہماری بہت طاقت بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر اسٹیٹ بینک کی مراعات کی ہوش روبا تفصیلات سامنے آگئیں

سیلز ٹیکس کی 29 ہزار جعلی رسیدیں، ایف بی آر حرکت میں آگیا

عمران خان کا کہنا تھا اگر ہم دنیا میں ٹیکنالوجی سے ہونے والے ترقی سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔ اگر ہماری آبادی فارمل اکانومی سے باہر رہے گی تو یہ 22 کروڑ افراد بوجھ بن جائیں گے۔ اس لیے ہم پاکستان کی اکانومی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب لے کر جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم "راست” سے عام آدمی کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی۔ عام آدمی بینکوں کے اندر جانے سے ڈرتا ہے۔ اب عام آدمی اپنے موبائل فون کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرسکے۔ جب ہم لوگوں کو نیچے سے اوپر اٹھائیں گے تو معیشت میں کامیابی حاصل ہو گی۔ ہمارے دور حکومت میں سب سے تیزی سے غربت خیبر پختون خوا میں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا جب میں اپنی حکومت کا موازنہ کروں گا تو سب سے پہلے دیکھوں گا کہ ملک سے غربت کم ہوئی ، کیا معیشت کی بحالی کا ثمر نیچے تک گیا۔ میری نظر یہ کامیابی ہے اگر ہم نے لوگوں کو غربت سے اٹھا لیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی چاہے تھوڑی ہی کم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عام محنت کش ہوتا ہے اس کے پاس کہاں ٹائم ہوتا ہے کہ وہ بینک جائے ، اس ڈیجیٹل ایپ سے ان کے لیے پیمنٹ کرنا آسان ہو جائے گی۔

دوسری چیز فارمل اکانومی کی جانب آنا ہو گا جس سے بینکنگ سسٹم فعال ہوا گا۔

بینکنگ سسٹم ساری دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے کم استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس ریٹ دنیا میں سب سے کم ہے۔ ہماری جی ڈی پی کی ریشو بھی دنیا میں سب سے کم ہے۔ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہمیں فارمل اکانومی میں آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہ اب ہم ایف بی آر میں بھی پوری طرح سے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ پاکستان میں 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ بہترین لائف اسٹائل گزارنے والے لوگ زیرو پرسنٹ ٹیکس دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا اس نئی ایپ کے شروع کرنے پر وزیر خزانہ شوکت ترین صاحب ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ تحاریر