روس کا یوکرین میں پناہ گاہ پر حملہ ،300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اورمردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی

روسی فضائیہ نے یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک تھیٹر جو جنگ کے دوران  پناہ گاہ کے طورپر استعمال کیا جارہا تھا پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  یوکرینی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمشنر لڈمیلا ڈینیسووا نے  بتایا کہ یوکرین کے شہر ماریو پول کے ایک تھیٹرپرروسی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی بمباری سے 300سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اورمردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مغربی مخالفت کے باوجود روس جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت  کرے گا

یوکرائن میں 15,000روسی فوجی مارے جاچکےہیں: نیٹو کا دعویٰ

انھوں  نے بتایا کہ  یہ 19 مارچ  کو ہونےو الے اس حملے  میں روسی فضائیہ نے جس عمارت کو  نشانہ بنایا اس کے آگے اور پیچھے بے سفید حروف میں واضح طورپر روسی زبان میں ‘بچے ‘ تحریر تھا ۔ ڈرامہ تھیٹر کی سیٹلائٹ تصویروں سے واضح ہے کہ روسی فوج نے دانستہ بچوں اور خواتین کی پناہ گاہ پربمباری کی ۔

واضح رہے کہ ماریوپول شہر اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹ چکا ہے ۔ روسی محاصرے کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔

متعلقہ تحاریر