وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا
تاہم آج حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا جو انہیں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے ذریعےمل گیا ہے۔
لندن: پاکستان مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت نو منتخب مخلوط حکومت نے سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار تقریباً چار سال قبل علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے اور تاحال وہیں رہائش پذیر ہیں ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اپریل کو حکومت پاکستان نے مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ایوب کابینہ کے وزیر خارجہ کا نواسہ ملک کا وزیر خارجہ بن گیا
اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
نواز شریف کو 10 سال کے لیے عام کیٹیگری کا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزارت داخلہ سے بریفنگ لے کر نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کو ایسا نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم آج حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا جو انہیں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے ذریعےمل گیا ہے۔