پی این ایس مددگار کی سمندر میں مرچنٹ شپ کی تکنیکی معاونت

پاکستان نیوی سمندر میں جہاز رانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

کراچی: پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس مددگار نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مرچنٹ شپ ILIA-10 کی طرف سے ایمرجنسی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے تکنیکی معاونت فراہم کی۔

جہاز سمندر کاپانی کثیر مقدار میں بھر جانے کی وجہ سے ایک طرف کو جھک گیا تھا اورخراب موسم کی وجہ سے جہاز کے الٹ جانے کا خطرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

شرح سود میں اضافے کے باوجود اپریل میں آٹو فنانسنگ میں0.9فیصد کا اضافہ

امدادی کال کا بروقت جواب دیتے ہوئے پی این ایس مددگار کی ٹیم نے جہاز پر تکنیکی معاونت فراہم کرتے ہوئے متاثرہ حصہ کی مرمت کی اور جہاز میں موجود پانی کو باہر نکال کر عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

پی این ایس مددگار کی انتھک کوششوں کی وجہ سے متاثرہ جہاز  نے اپنی منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کیا۔

پاکستان نیوی سمندر میں جہاز رانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ تحاریر