پاک بحریہ کا سمندر میں انسداد منشیات آپریشن

پاک بحریہ کی جانب سے انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا مظہر ہے۔

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دھشت نے پاک بحریہ کے فضائی یونٹس کے ساتھ مل کر شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 4500 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران پی این ایس دھشت نے مشکوک کشتی کو روکا اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی این ایس مددگار کی سمندر میں مرچنٹ شپ کی تکنیکی معاونت

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ عالمی منڈی میں تقریباً 6.7 ملین ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات ضبطگی کا کامیاب آپریشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک بحریہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر