بڑھتی ہوئی مہنگائی ناگ کی طرح ہر طبقے کو ڈس رہی ہے، سید زاہد شاہ

آل واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے ریجنل نائب چیئرمین کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کہ تحت لیبر کو دو وقت کی روٹی بھی مناسب طریقے سے میسر نہیں ہے۔

آل واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے ریجنل نائب چیئرمین سید زاہد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کررکھا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کہ تحت لیبر کو دو وقت کی روٹی بھی مناسب طریقے سے میسر نہیں ہے۔ آج لیبر کا کوئی پرسان حال نہیں، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جارہا ہے، اگر حکومت نے گیس کہ نرخوں میں ہوشربا اضافہ کیا تو یہ عوام پر خودکش بم کہ مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی رہنما سید خورشید شاہ سینٹرل جیل سے رہا، کارکنان کا شاندار استقبال

کالعدم تحریک اور حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی

آل واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے ریجنل نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ جس تناسب سے مہنگائی بڑھی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے تاکہ سرکاری ملازمین کو زیادہ نہیں تھوڑا بہت ریلیف مل سکے۔

سید زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام  ہوچکی ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر علاج معالجے کی ادویات تک مہنگی ہوچکی ہے۔ عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے، پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خورمافیا کو عوام کو لوٹنے کا فری لائسنس دیدیا اور وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل ہی منافع خور اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔، عوام کو توقع تھی کہ ان کو ریلیف دینے کیلئے حکومت ریلیف فراہم کریگی لیکن ایسا لگتا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں منافع خورمافیا کو لگام ڈانے کے بجائے انکی سرپرستی کرکے مافیاکو من مانی قیمت وصول کرنے کی اجازت دے رہی ہے جو غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔

متعلقہ تحاریر