ٹیکنالوجیز سمٹ کرانے کا مقصد پاکستانی ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، نعمان اظہر

جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر کا کہنا ہے پاکستان ٹیکنالوجیز سمٹ کو بیرون ممالک کرنے کا مقصد پاکستان کے ٹیلنٹ کو دنیا کےسامنے لانا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے جے ایس بینک کے آفیسر نعمان اظہر کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پروگرام کرنے کا مقصد کمرشل ازم نہیں ہوتا بلکہ کُلی طور پر پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

حکومت سے علیحدگی، ایم کیو ایم پاکستان میں پریشر گروپ قائم

ایک سوال کے جواب میں نعمان اظہر کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ڈیجیٹل بینکنگ کی جانب جارہی تھی ، کووڈ میں جہاں بہت ساری بری چیزیں ہوئیں وہاں کچھ اچھی چیزیں بھی سامنے آئیں، مثلاً ڈیجیٹل کی دنیا میں ایک بہت بڑی افرادی قوت سامنے آئی جو آن لائن کام کرنا چاہتی تھی۔

چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر نے نیوز 360 سے مزید اپنے کون کون سے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

متعلقہ تحاریر