برطانوی ایفی ڈیوٹ سیاسی پناہ کیلیے استعمال ہوسکتا ہے، رانا احمد
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے وکیل کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف، رانا شمیم کے حلف نامے کے ذریعے سیاسی پناہ حاصل کریں گے۔
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا ایک ایفی ڈیوٹ آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے، رانا شمیم نے اس میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
اسی تناظر میں ان کے وکیل رانا احمد جو کہ ان کے صاحبزادے بھی ہیں ان سے سفینہ خان نے انٹرویو لیا۔
Braking News
جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے اور انکے وکیل رانا احمد حسن کا کہنا ہے
کہ میرے والد صاحب کا بیان حلفی
میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی بجائے لنڈن میں انکے اسائلم کے کیس میں فائدہ مند ہو گا
شکریہ حسن صاحب میرا موقف درست ثابت کرنے کے لئے 😎 pic.twitter.com/44GhZeQ4B0— Safina Khan (@SafinaKhann) November 21, 2021
سفینہ نے رانا احمد سے پوچھا کہ ابھی کیوں؟ تین سال بعد ہی کیوں یہ باتیں سامنے آرہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیے
کیا مریم نواز ، جسٹس (ر) رانا شمیم کے بیان حلفی سے آگاہ تھیں؟
سابق جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے کے غیرسنجیدہ انٹرویوز
رانا احمد کا جواب تھا کہ پاکستان میں یہ ایفی ڈیوٹ کسی کام کا نہیں ہے، یہ ایفی ڈیوٹ صرف اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کو دکھا کر برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کی جا سکتی ہے۔
رانا احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گرفتار افراد کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے الطاف حسین بھی وہاں جا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔