ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح ہوگیا
اسلام آباد میں سی ڈی اے، کوکا کولا اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے اشتراک سے پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر شدہ سڑک فعال کردی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کر دیا، یہ اپنی طرز کی پہلی سڑک ہے جو کہ پلاسٹک سے بنائی گئی ہے۔
Beautiful day today in Islamabad as we launch Pakistan’s first plastic road on Ataturk Avenue. Made entirely out of 8-10 tonnes of recycled plastic with the incredibly witty @ShkhRasheed. @CokePk #CleanGreenPakistan pic.twitter.com/zuSWaJyLX3
— Selina Rashid Khan (@selinarashid) December 6, 2021
نوجوانوں اور خاص طور پر اسکول کے بچوں نے سڑک کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔
شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ماحول کو پلاسٹک اور دیگر آلودگی سے بچانے کے نعرے درج تھے، یہ منصوبہ کیپٹل ڈیویپلمنٹ اتھارٹی، کوکا کولا اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی، کھاتے پیتے تاجر سڑکوں پر آ گئے
افغانستان کے سابق آرمی چیف امریکہ کی سڑکوں پر در بدر
منصوبے کا مقصد ملک میں پلاسٹک کے کچرے کا حل نکالنا تھا جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہے۔
اس موقع پر منتظمین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً 55 ارب پلاسٹک کی تھیلیاں تیار ہوتی ہیں اور ان میں اکثر بائیو ڈی گریڈڈ نہیں ہوتیں جو کہ کچرے کے ڈھیروں اور سیوریج کی لائنوں میں جمع ہوجاتی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے لیے کوکا کولا کے نائب صدر فہد اشرف نے کہا کہ یہ سڑک تمام پاکستانیوں کے لیے ہے اور ان تمام لوگوں کے لیے جو کہ ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک 10 ٹن وزنی پلاسٹک کی بوتلوں سے بنائی گئی ہے۔
دنیا بھر میں پلاسٹک کی سڑک بنانا اچھا سمجھا جاتا ہے اور یہ سڑک ایک عام سڑک کے مقابلے میں دو گنا زیادہ عرصے چلتی ہے۔