رسی جل گئی بل نہ گیا، حامد کرزئی کو پھر پاکستان سے شکایتیں

افغانستان کے سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کے او آئی سی اجلاس میں دئیے گئے بیان کو اپنی بےعزتی قرار دے دیا۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ انہوں نے او آئی سی کے غیرمعمولی سیشن میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو افغانوں کے مابین نااتفاقی کا بیج بونے کی کوشش اور افغان شہریوں کی بےعزتی قرار دیا ہے۔

حامد کرزئی نے کہا کہ یہ الزام کہ داعش بدستور افغانستان میں متحرک ہے اور پاکستان کو افغانستان سے خطرہ ہے، یہ حقائق کے بالکل الٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان آئی ای اے کا حصہ نہیں ہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ

طالبان حکومت داعش خراسان کو قابو کرنے میں ناکام

اس وقت پاکستان میں موجود داعش سے افغانستان کو خطرہ ہے، سابق صدر نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغانستان اور اس کے اندرونی معاملات میں پروپیگنڈا سے باز رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر افغانستان کی جانب سے بولنا بند کرے اور دونوں ملکوں کے مابین مثبت اور مہذب تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کرے۔

متعلقہ تحاریر