سیالکوٹ فیکٹری انتظامیہ کا مقتول سری لنکن شہری کے بچوں کی کفالت کا اعلان
حافظ محمد طاہر اشرفی اور معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کی
توہین مذہب کے الزام پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ طورپر قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا دیاوادانا کے بچوں کی کفالت فیکٹری انتظامیہ نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ محمد طاہر اشرفی اور معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مولاناطارق جمیل نے سری لنکن سفیر سے سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے
سری لنکن مینجر کا قتل، سنتھ جے سوریا وزیراعظم سے انصاف کے خواہاں
سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش، وزیراعظم کا ملک عدنان کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان
View this post on Instagram
مولانا طارق جمیل نے سری لنکا کے سفیر سے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہم آپ سے معافی مانگے آئے ہیں ، اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے۔اسلام محبت کا درس دیتا ہے حضورؐ کا فرمان ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سر لنکا شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے۔سری لنکا کے سفیر نے انکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سر لنکن حکومت پاکستان حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔