سال نو کا تحفہ۔ ایوان صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے پہلے گورنر ہاوس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنرہاوس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھولاگیا۔

سال نو کے آغاز پر اسلام آباد اور گردونواح کے عوام کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ ایوان صدر کی سیر کرسکتے ہیں۔ ایوان صدر کے دروازے یکم جنوری کو عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔

ماسک پہننا اور ویکسینیشن کارڈ دکھانے لازمی قرار

ایوان صدر دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ تاہم کچھ شرائط کے ساتھ ایوان یعنی صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ جایا جاسکے گا۔ ایوان صدر آنے والے تمام مہمانوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے،شہریوں کا کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جاۓ گا۔

یہ بھی پڑھیے

میری زندگی کا ایک تکلیف دہ سال 2021 ختم ہوا، عبرین فاطمہ

لیونارڈو ڈی کیپریو کا موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک اور انتباہ

موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے کے علاؤہ بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہری ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے اندر داخل ہو سکیں گے ۔

ایوان صدر میں داخلے کے خواہش مند افراد کے لئے قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے دروازے دسمبر 2018میں پہلی مرتبہ عوام کے لئے کھلے۔

پہلی مرتبہ دسمبر 2018 میں دو مرتبہ اور پھر دسمبر 2019 میں ایوان صدر عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔اب دو برس کے وقفہ کے بعد عوام ایوان صدر کی سیر کرسکیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے پہلے گورنر ہاوس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنرہاوس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھولاگیا۔

صدر غلام اسحاق اس عمارت کے پہلے مکین تھے۔

صدر غلام اسحاق خان ایوان صدر کی موجودہ عمارت میں رہائش اختیار کرنے والے پہلے صدر تھے، وہ 1988 کو اس عمارت میں منتقل ہوئے۔ ایوان صدر شمال مشرقی اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر پارلیمنٹ کی عمارت اور پاکستان سیکرٹریٹ کے کیبنٹ بلاک کے درمیان واقع ہے۔  صدارتی عملے کے لیے رہائش گاہیں بھی ایوان صدر کے پیچھے واقع ہیں، جسے فورتھ ایونیو سے متصل ایوان صدر کالونی کہا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر