میسی سمیت پی ایس جی کے 4فٹبالر کرونا وائرس میں مبتلا

سات مرتبہ دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹائن عالمی شہرت یافتہ اسٹرائیکر لیونل  میسی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے میسی سمیت چار کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے

میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کیا میسی دوبارہ بارسلونا کلب میں شامل ہو رہے ہیں؟

کلب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے  میسی کے علاوہ اُن کی ٹیم کے تین کھلاڑی  بیرنٹ، سیرگیو ریگو اور ناتھن بیتومازالا  کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد چاروں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔کلب نے تصدیق کی ہے کہ  چاروں کھلاڑی ماہر ڈاکٹرز  کی زیرنگرانی  ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے ۔

میسی گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ارجنٹائن گئے تھے۔ انہوں نے سال نو کی آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امید ظاہر کی تھی کہ نئے سال میں پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور ہم ایک دوسرے سے بغیر کسی فاصلے سے مل سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر