10 ہزار پاکستانی غیرملکی جیلوں میں قید، وزارت خارجہ
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں میں سے 9 ہزار 991 پاکستانی سعودی عرب، بھارت، متحدہ عرب امارات ، یونان اور دیگر ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو55 پاکستانی قید ہیں،متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی جبکہ یونان میں 884 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا عہد پورا کرے، وزیراعظم عمران خان
ٹانک:پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی
وزارت خارجہ کیجانب سے بتایا گیا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔
انڈونیشیا 8،آئرلینڈ2،ایران میں 100 پاکستانی قید میں ہیں۔ عراق کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 109، اٹلی میں 291،جاپان میں 9 پاکستانی ہے۔
قازکستان میں 1، کینیا میں 6، کویت میں 65، لیبیا میں 30 پاکستانی جیلوں میں مقید ہیں۔
ملائشیا میں 242، نیپال میں 21 اومان میں 309 ، قطر میں 189، اسپین میں 163، ترکی میں 263 پاکستانی پابند سلاسل ہیں۔