اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا عہد پورا کرے، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں قرارداد پیش کی گئی تاہم بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

کشمیری قوم آج مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم حق خود ارادیت منارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا عہد پورا نہیں ہوا، کیونکہ مودی کی ہندوتوا حکومت ڈھٹائی سے UNSC کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اور چوتھی جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اور بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت اور ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

میڈیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش،مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد کرتے ہوئے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔”

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں قرارداد پیش کی گئی تاہم بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کمزور ہونے کے بجائے مزید تیز ہوتی جا رہی ہے۔ یوم حق خود ارادیت منا کر کشمیریوں کا مقصد بھارت کے سفاک چہرے کو دنیا کی مہذب قوموں کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

یوم حق خود ارادیت منانے کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بنیادی انسانی حقوق کے لیے منظور کی گئی قراردادوں کی یاد دلانا اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے استحصال کو روکنا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے ظلم و جبر کا نیا باب رقم کررہا ہے۔

مظلوم کشمیری یوم حق خود ارادیت کے موقع پر دنیا بھر میں بھارتی ظلم کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں جبکہ مختلف فورمز پر منعقدہ تقریبات میں بھارتی جبر و تشدد کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جموں و کشمیر کے تنازع کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں منصفانہ رائے شماری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ تحاریر