جمائمہ گولڈ اسمتھ ٹرک کے بعد جوتوں پر آرٹ کی بھی دلدادہ ہو گئیں

آرٹسٹ حیدر علی کا کہنا ہے کہ یہ جوتوں پر آرٹ بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ اگر آپ اس آرٹ کو پہچان لیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ رنگ بھرنا کتنا مشکل کام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ساہیوال کے آرٹسٹ حیدر علی کی ٹرک کے آرٹ والے جوتوں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستانی آرٹ کے جنون میں مبتلا ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہےکہ "27 سال قبل جب میں نے پہلی بار پاکستان کو دورہ کیا تھا تو میں یہ سمجھی تھی کہ کوئی کارنیوال ہونے جارہا ہے ، اس وقت سے لے کر آج تک میں آج بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کےجنون میں مبتلا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیے

ہم پڑوسی ہیں کبھی مفت برگر کھلائیں، پیزا ہٹ کا برگرکنگ سے شکوہ

پاکستان کا منفرد ٹرک آرٹ اب جوتوں پر ملے گا

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور پیار سے سجایا گیا تھا۔ مجھے ایک یادگار کے طور پر ان ٹرینرز کی ضرورت ہے۔”

دہشتگردی سے متاثرہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کے نوجوان اور آرٹسٹ اپنے اپنے حصے کا کام کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک منفرد کام شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ  حیدر علی نے سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے ٹرک آرٹ کو دنیا کے سامنے ایک منفرد انداز سے پیش کیا ہے۔

حیدر علی نے پاکستانی ٹرک آرٹ کو جوتوں پر بھی بنانا شروع کیا تو سوشل میڈیا پر ان جوتوں کی دھوم مچ گئی۔ جوتوں پر ٹرک آرٹ ایک انتہائی مشکل اور محنت طلب کام ہے یہ ایک ایسا فن  ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

آرٹسٹ حیدر علی کا کہنا ہے کہ یہ جوتوں پر آرٹ بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ اگر آپ اس آرٹ کو پہچان لیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ رنگ بھرنا کتنا مشکل کام ہے۔

حیدر علی  نے جوتوں پر ٹرک آرٹ  دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس کی تصاویر سوش میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں  ، صارفین کی جانب سے ایک غیر معمولی  صلاحیت کو بے حد سراہا جارہا ہے ،  لوگ ان کے بنائے گئے بہترین جوتے خریدنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ان جوتوں کی قیمت تقریباً 7 ہزار بتائی جا رہی ہے ۔ آج سے پہلے اس قسم کے جوتے دیگر ممالک سے منگوائے جاتے تھے۔ بہت کم لوگ جوتوں پر اس طرح کی نقش نگاری کرتے ہیں، لیکن اب حیدر علی نے اس میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر