عتیقہ اوڈھو، بشریٰ انصاری اور میشا شفیع کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

جسٹس عائشہ ملک کا بطور جج تعینات ہونا ایک تاریخ ساز دن ہے آج پوری قوم کے فخر کا دن ہے

گذشتہ روز پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد میں جسٹس عائشہ ملِک کو ان کے عہدے کا حلف دلایا، اس حلف کے ساتھ ہی  جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی تاریخ میں عدالتِ عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔تقریب حلف برداری  میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء بھی موجود تھے۔

جسٹس عائشہ ملِک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج منتخب ہونے پر  وزیراعظم عمران خان سمیت   شوبز نس سمیت مختلف شعباجات سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکباد دیں ،  سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جسٹس عائشہ ملِک  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کا بطور جج تعینات ہونا ایک تاریخ ساز دن ہے آج پوری قوم کے فخر کا دن ہے، امید ہے آپ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انصاف کی بہترین مثال قائم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے  بھی  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  آج پاکستان بھر کے لئے فخر کا دن ہے ،  گلو کارہ میشا شفیع نے بھی ٹوئٹر پر پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون جج کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آج پورے پاکستان کیلئے ایک غیر معمولی دن ہے، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی ایک خوش آئند آغاز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں ، ان کے عہدے کا حلف  دینے کے بعد چیف  جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کو ان کی قابلیت کی بنیاد پر جج بنایا گیا ہے اور "ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے۔ ساری دنیا آج پاکستان میں پہلی خاتون جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا منظر دیکھ رہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر