الحمراء نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو جلا بخش رہا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر

آمنہ وہاج کا کہنا ہے ہمارے ہاں اعلی کام کوپسند کیا جاتا ہے،اچھاکام کرنے والوں کے لئے مارکیٹ میں بے پناہ مواقع ہیں۔

الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ زندگی میں اپنے مقاصد اعلٰی رکھیں اور ان پر دل جمی سے محنت کریں تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے 15طلبہ کے دو روزہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے ذہنی سکون کیلئے ہوا میں معلق ہوگئے، ویڈیو وائرل

عتیقہ اوڈھو، بشریٰ انصاری اور میشا شفیع کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں آرٹسٹوں کو مواقع فراہم کرنے میں الحمراء کے پلیٹ فارم کی گراں قدر خدمات ہیں،آپ زندگی میں کسی بھی شعبہ سے ہیں اگر آپ میں سکل ہے تو آپ الحمراء کا رخ کریں ٗ ہم آپکو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔

اس موقع پر آمنہ وہاج اور دی آرٹ کے سربراہ کے ایم اصغر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آمنہ وہاج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اعلیٰ کام کو پسند کیا جاتا ہے، اچھا کام کرنے والوں کے لئے مارکیٹ میں بے پناہ مواقع ہیں، نوجوانوں ڈیزائنر کا کام دیکھ کر اچھا لگا۔ ،جس پر دی آرٹ کے سربراہ ایم اصغر قریشی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ایم اصغر قریشی نے نمائش میں تشریف لانے والے تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا جو وہ نوجوان ڈیزائنر کو نئے نئے آئیڈیاز منتقل کرنے کے حوالے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ڈیزائنر کی سوچ کو دور جدید سے ہم آہنگ کرنا مشن ہے۔

متعلقہ تحاریر