مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیدیا

برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان  پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کے معیار سے اس قدر متاثر ہوئے ہیں کہ پی ایس ایل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے بعددنیا کی دوسری بہترین کرکٹ لیگ قرار دیدیا۔

مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین T20 ٹورنامنٹ ہے۔ کرکٹ کے  شاندار معیار کے باعث یہ آئی پی ایل  سےبھی زیادہ دور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا، 20 رنز سے فتحیاب

پی ایس ایل 2022: بوم بوم آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

مائیکل وان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کے کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ کے بعد کیا جس میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20رنز سے پچھاڑ کر لگاتار  چوتھی فتح حاصل کی تھی۔

یاد رہے  اس سے قبل پیر کو ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  شکست دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلنے والے انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے آخری اوور میں 8 رنز کا میاب دفاع کرتے ہوئے صرف ایک رن دیکر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کی ہے۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی آل راؤنڈشین واٹسن نے 2019 میں قرار دیا تھا کہ بولنگ کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ دنیا کا بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر