کالام میں برفانی کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر، کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

منتظمین کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران کبڈی کے مقابلے کرانے کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی طور پر متحرک رکھنا ہے۔

کالام میں جاری دو روزہ برفانی کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں اس بار 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

وادی سوات میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کالام کے شاہی گراونڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سنو کبڈی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی کپتان قاسم اکرم نے تاریخ رقم کردی

شاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

برفانی کبڈی کے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا ، تمام ٹیمیں 7 ، 7 کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔ کالام کے شاہی گراؤنڈ میں دو فٹ تک جمی برف کھلاڑیوں نے اپنے اپنے داؤپیچ دکھائے اور تماشائیوں سے خوف داد وصول کی۔

5 فروری کو شروع ہونے والے کبڈی کے مقابلے 6 فروری کو اختتام پذید ہوئے۔ کبڈی کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ برف پر کبڈی کھیلنے کا مزہ ہی الگ تھا کیونکہ نہ تو ٹھنڈ لگ رہی اور نہ ہی گر کر زخمی ہونے کا خطرہ ہے۔

 ٹورنامنٹ کے منتظم عزیز کلامی نے بتایا کہ برف باری کے دوران لوگوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں جس سے ان کی جسمانی صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔  سنو کبڈی کا کھیل متعارف کرایا گیا تاکہ علاقے کے نوجوان سردی کی وجہ سے گھر بیٹھنے کی بجائے ورزش پر توجہ دے سکیں اور علاقے میں ونٹر ٹورازم کو فروخت بھی ملے۔

متعلقہ تحاریر