پاکستان کے 31 فیصد تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں، رپورٹ

خواتین کی شرح 51 فیصد، مردوں کی شرح 16 فیصد ہے ،ان افراد میں  اکثریت پیشہ ورانہ ڈگری یافتہ نوجوانوں کی ہے

پائیڈ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 31 فیصد سے زائد نوجوان بے روزگارہیں، بے روزگاروں میں خواتین کی شرح 51 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 16 فیصد ہے، ان افراد میں اکثریت ان کی ہے جو مختلف شعباجات میں پیشہ ورانہ ڈگریاں  حاصل کئے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی جانب سے  پاکستان  میں   بے روزگاری کے حوالے سے  ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت 31 فیصد سے زائد نوجوان بے روزگارہیں ، بے روزگاروں میں خواتین کی شرح 51 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 16 فیصد ہے ،ان افراد میں  اکثریت ان کی ہے جو مختلف شعباجات میں پیشہ ورانہ ڈگریاں  حاصل کئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بے روزگاری سے تنگ : کراچی میں ایک ہفتے میں دوسری خودکشی

کرونا کے سبب بے روزگاری اور بے کاری کے سبب نفسیاتی الجھنیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان کی کی ساٹھ فیصد سے زائد  آبادی  تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے   جبکہ  میں بے روزگاری کی شرح 6اعشاریہ 9 فیصد ہے  جو کسی بھی صورت اطمینان بخش نہیں ہے ۔ دہی  علاقوں میں رہنے والے مرد اور خواتین   بے روزگاری   کی شرح میں  شہری علاقوں میں رہنے والوں کی نسبت کہیں زیادہ  ہیں ۔

متعلقہ تحاریر