پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سرکل میں بہترین پرفارمنس دی ہیں ہمیں یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشمتل اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ ریزرو میں بھی 5 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں 4 سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا ، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ لاہور میں 21 سے 25 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شامل قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا لاہور قلندرز کی ٹیم پھر سے تاریخ دہرانے جارہی ہے؟

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5منٹ میں فروخت

حارث رؤف، جو 2021 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تھے، آف اسپنر بلال آصف کی جگہ واپس آئے ہیں، جبکہ شان مسعود، جو آخری بار 2020-21 کے سیزن میں نیوزی لینڈ میں کھیلے تھے، ان کی جگہ پر عابد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو ہارٹ سرجری کے بعد مکمل صحت یاب ہیں۔ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں کے پول میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وہ ٹیسٹ کے کھلاڑی جو پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں شامل ہیں انہیں 16 فروری بروز بدھ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے کال کیا گیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ” ہم نے آسٹریلیا کے خلاف اہم ہوم سیریز کے لیے مستقل مزاجی پر لڑکوں کا انتخاب کیا ہے ، تبدیلیاں صرف وہاں کی گئی ہیں جہاں ضرورت تھی۔”

ان کا کہنا تھا ہم لڑکوں کو اعتماد دینا چاہتے ہیں ، 2021 کے طویل وقفے کے بعد ٹیم طویل فارمیٹ کے میچز کے لیے دوبارہ میدان میں اترے گی۔ ہمیں متاثر کن پرفارمنس دینی ہپں تاکہ مستقبل کے لیے ٹیم کی تعمیر جاری رکھی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سرکل میں بہترین پرفارمنس دی ہیں ہمیں یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیم آسٹریلیا کے دورے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محمود۔

ریزرو کھلاڑی

کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر