جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب نے سما باندھ دیا

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے اسلامی معاشرے کی بقا کا راز دینی مدارس میں مضمر ہے۔

سندھ کی عظیم دینی علمی روحانی درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن و الحدیث لاڑکانہ میں تقریب سعید ختم بخاری شریف کی روح پرور ایمان افروز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شیخ الحدیث استاد العلماء حضرت مولانا عبدالحمید کبر نے آخری حدیث کا درس دیا۔ اس موقع پر مولانا ناصر خالد محمود سومرو ، مولانا طاہر خالد محمود سومرو ، محبت علی کھڑو، مولانا محمد علی فاروقی، ختم بخاری شریف کی  تقریب سے خطاب کیا۔

علماء نے کہا کہ دنیا میں انسان کی اشرف المخلوقات ہونے کی وجہ علم ہے، علم ہی انسان کو عظمت کی بلندی پر پہنچاتا ہے، اسلام تمام ادیان پر غالب ہوکر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پریس کلب کے باہر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

سکھر میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سڑکوں کی کھدائی شروع

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی  تعلیمات کے حوالے سے دینی مدارس کا اہم کردار ہے، اسلامی معاشرے کی بقا کا راز دینی مدارس میں مضمر ہے، مدارس اور علماء کرام نے اسلام اور ملک کی بقا کے لئے اہم قردار ادا کیا ہے۔

شیخ الحدیث استاد العلماء حضرت مولانا عبدالحمید کا کہنا تھا کہ مدارس معاشرے کی اصلاح کے لیے دامن ہیں، قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل کرنے میں یقینی کامیابی ہے، اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

مولانا ناصر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ بنانے کا خواب اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اسکولوں میں قرآنی تعلیمات عام کرنے پر زور نہیں دیا جاتا، تعلیمی درسگاہوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنا ہوگا۔

مولانا طاہر خالد محمود سومرو نے کہا کہ کفریہ طاقتیں تعلیمی اداروں کو قرآن و احادیث کے علوم سے دور رکھنے کی کوشش کی کررہی ہیں۔

مولانا محمد علی فاروقی نے کہا کہ امت مسلمہ کو عالمی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کیلئے دینی و دنیاوی تعلیم کا حصول یقینی بنانا ہوگا، ان کا مزید کہنا  تھا کہ اللہ تعالٰی کے احکامات سے روح گردانی دین و دنیا میں نقصان کا باعث بنتی ہے۔

اس موقع پر مولانا احمد الدین لنجار مولانا مفتی غلام رسول عباسی مولانا رفیق احمد  مولانا عبداللہ بہٹو مولانا مسعود احمد سومرو مولانا عبدالباسط آرائین مولانا علی اکبر تنیو مولانا حمید اللہ سیال, مولانا غلام شبیر شیخ,مولانا عبدالسلام تنیو آفتاب احمد قاری راشد علی سجاد احمد  موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر