شکارپور میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 افراد ہلاک

جھگڑے کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ فریقین کو فائرنگ روکنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔

سکھر: شکارپور مدئجی کے قریب کچے کے علائقے میں جونیجو اور کلہوڑا قبائل کے دو گروپوں کے فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور مدئجی کے قریب مدئجی تھانہ کی حدود میں کچے کے علاقے میں جونیجو اور کلہوڑا قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی اطہر متین پر گولی چلانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی میں مالک مکان نے بیوہ خاتون کے بچوں کو مبینہ طور پر آگ لگا دی

دونوں گروپوں کی جانب سے خود کار ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ راکٹ لانچروں کا استعمال کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مدن جونیجو، معشوق جونیجو، عاشق منگنیجو، علی رضا جونیجو ، مرزا جونیجو ، بدن کلہوڑو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تازہ ترین فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی پر ہوا ہے۔

جھگڑے کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ فریقین کو فائرنگ روکنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ تاہم ابھی تک کیس داخل نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کا گھیرا کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے ابھی تک ایف آئی آر کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر