علی ظفر کو پرانا گانا یاد آرہا ہے یا ادیتی رائے حیدری؟

پاکستانی گلوکار نے بھارت کی خوبرو اداکارہ ادیتی رائے کے ساتھ 2012 میں فلم 'لندن پیرس نیویارک' میں اداکاری کی تھی۔

گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد بھی میرے تمام مداح روزنہ مجھے اس گانے پر ٹیگ کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

انہوں نے کہا کہ فلم لندن پیرس نیویارک کی دسویں سالگرہ پر میں آپ کو یہ گنگنا کے سناتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

عاصم اظہر کی ڈیبیو البم، پہلا گانا 28 فروری کو ریلیز ہوگا

ویلنٹائن ڈے پر علی گل پیر کا گانا کزن دھزن جاری

علی ظفر نے کہا کہ جنہوں نے یہ گانا نہیں دیکھا اور وہ نئے نئے یا پرانے پیار کے ساتھ ہیں تو یہ ضرور دیکھیں۔

گانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو اجنبی دنیا کے تین خوبصورت ترین شہروں میں رات کو ملتے رہے۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے بالی ووڈ فلم ‘لندن پیرس نیویارک’ میں خوبرو بھارتی اداکارہ ادیتی رائے حیدری کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

متعلقہ تحاریر