فہد مصطفیٰ کی پی ایس ایل میں شمولیت، عالیہ رشید نے سفارش کی یقین دہانی کرادی

"پھر پاکستان سپرلیگ  ڈرافٹ میں نام ڈال دیا جائے "؟ عالیہ رشید کے تبصرے پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ "آپ سفارش کردیں

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اور گیم شو کے میزبان فہد مصطفیٰ  کی پی ایس ایل  میں شرکت کی خواہش  پر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے  سفارش کی یقین دہانی  کرادی۔

تفصیلات کے  مطابق  معروف اداکار اور گیم شو کے میزبان فہد مصطفیٰ جہاں  تمام لوگ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں سے آگاہ ہیں وہیں تھوڑے ہی لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ فہد ایک کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی  ہیں، فہد مصطفیٰ نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کا میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ نے رمضان کی تیاری شروع کردی

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار

فہد مصطفیٰ کی تصاویر پر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  "پھر پاکستان سپرلیگ  ڈرافٹ میں نام ڈال دیا جائے "؟ عالیہ رشید کے تبصرے پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ "آپ سفارش کردیں”۔

متعلقہ تحاریر