بلدیہ کیماڑی اور غربی کی یوسیز پر اعتراضات کے بعد نئے ناموں کا نوٹی فیکیشن رک گیا

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (سندھ) کی جانب سے بلدیہ کیماڑی اور بلدیہ غربی میں یوسیز کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے یوسیز کے قیام کے حوالے سے اعتراضات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے

یو ایس ایڈ کی فراہم کردہ کچرا اٹھانے والی گاڑیاں کچرا بن گئیں

ریلوے افسران کی نااہلی، رہائشی کالونیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

حکام کا کہنا ہے بلدیہ غربی میں منگھو پیر اور مومن آباد کی یوسیز میں اعتراضات کئے گئے ہیں جبکہ بلدیہ کیماڑی میں ایک ہی علاقے کو دو یوسیز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

Election Commission of Pakistan

Election Commission of Pakistan

ای سی پی حکام کا کہنا ہے نیول کالونی آدھی یوسی 12 اور آدھی یوسی 13 میں منقسم کی گئی ہیں ، غیر منصفانہ علاقائی تقسیم پر سیاسی جماعتوں نے عدلیہ کا رخ کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے عدلیہ کے فیصلے کے بعد ہی ضلع کیماڑی اور غربی کی یوسیز کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ تاحال 19 ٹاؤنز کی یوسیز کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (سندھ) کا کہنا ہے مزید سات ٹاؤنز ضلع کیماڑی اور غربی کے حصے ہونگے ، ممکنہ طور پر ضلع کیماڑی چار اور ضلع غربی تین ٹاؤنز پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ تحاریر