کمالیہ، جنگل میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت راکھ بن گئے
انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے ضلع بھر سے فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔
کمالیہ کے نواحی علاقہ 728 گ ب کے قریب پنجاب کے دوسرے بڑے قدرتی جنگل میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے درجنوں ایکڑ پر پھیلے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، تیزی سے پھلتی آگ کو بجھانے کے لیے ضلع بھر سے امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے جنگل کے بلاک نمبر 3 میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سیالکوٹ میں بھینس کو گولی مارنے والا جنونی ٹک ٹاکر گرفتار
شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ایف آئی اے ، منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہیں کرے گی
جنگل میں لگنے والی آگ کی تپش سے ارد گرد کی آبادیوں 728,727,717,724,723,714 ,718 گ ب میں گرمی کی شدت میں آضافہ ہو گیا اور آگ سے اٹھنے والے دھواں کے بادل میلوں دور کمالیہ شہر میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
آگ کو بجھانے کے لیے تحصیل انتظامیہ نے ضلع بھر سے فائر برگیڈ اور 1122 کی گاڑیوں کو طلب کر لیا جبکہ 1122 کمالیہ کی ٹیم نے نواحی علاقہ 722 گ ب کے قریب لگنے والی آگ کے قریب پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔
جنگل انتظامیہ کی نااہل کی وجہ سے آئے روز پنجاب کے اس دوسرے بڑے کمالیہ جنگل میں لگنے والی یہ تیسری بڑی آگ ہے۔
کچھ دنوں قبل سابقہ لگنے والی 2 بڑی آگوں کی انکوائریاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں تھی کہ یہ تیسری بڑی آگ نے جنگل میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔









