قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ہراسگی کی شکایات پر مجرم حکام کے خلاف مناسب کارروائی کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے گزشتہ حکم کے مطابق 28 اپریل کمیشن کی تحقیقات اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی شکایات مطلع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیرقانونی بھرتی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی منحرف ارکان کی معطلی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق سیکرٹری انسانی حقوق کارروائی مناسب وقت کے اندر اندر مکمل کریں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے ایک اور طالب علم کی مبینہ گمشدگی کی عدالت کے علم میں لایا گیا ہے، فیروز بلوچ، یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک طالب علم ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ سیکرٹری انسانی حقوق اور سیکرٹری داخلہ کی توجہ میں معاملہ لانے کی ضرورت ہے، دونوں سیکرٹری آئندہ سماعت سے پہلے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق شکایات پر مجرم حکام کے خلاف مناسب کارروائی کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے، اس کیس پر مذید سماعت 10 جون کو کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر