باکسر محمد علی کی بنائی ہوئی پینٹنگز نیلامی کے لیے پیش

محمد علی کی مصوری میں دلچسپی کے حوالے سے کم لوگ ہی جانتے ہیں، ان کی 24 پینٹنگز 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

امریکی باکسر محمد علی کے خاکوں اور پینٹنگز کا ایک نایاب مجموعہ اگلے ہفتے نیویارک میں نیلامی کے لیے جا رہا ہے۔ اس کلیکشن میں 24 پینٹنگز شامل ہیں جن میں سے کئی کو کارٹونز کے انداز میں بنایا گیا، کچھ پینٹنگز محمد علی کے ہاتھوں دستخط شدہ ہیں۔

مصوری کے یہ نادر نمونے محمد علی کی مذہب اور معاشرے میں انصاف قائم کرنے میں دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں، کچھ پینٹنگز میں علی نے خود کو باکسنگ رنگ میں لڑتے ہوئے بھی دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چھوٹے نواب بھی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کے لیے تیار

آکشنر بون ہیمس نے کہا ہے کہ “sting like a bee” پینٹنگ محمد علی نے 1978 میں تاریخی سیریز “Freedom Road” کی شوٹنگ کے دوران بنائی تھی، اس سیریز میں علی نے بھی کردار ادا کیا تھا۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ 5 اکتوبر کو ہونے والے آکشن میں یہ پینٹنگ 40 ہزار سے 60 ہزار ڈالر تک فروخت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک 46 سال قبل محمد علی نے فلپائنز کے شہر منیلا میں جو فریزر کو 14 راؤنڈز میں شکست دی تھی۔ محمد علی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس بارے میں ٹویٹ بھی کی گئی ہے۔

بون ہیمس نے مزید کہا کہ محمد علی کے مصوری کے شوق کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں مگر وہ لڑائی یا ٹریننگ سیشن کے بعد مصوری کرکے خود کو پُرسکون محسوس کرتے تھے۔

لوگ بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ محمد علی ایک آرٹسٹ بھی ہیں اور ان کے فن پاروں کے متعلق بھی کسی کو نہیں معلوم۔

محمد علی کی یہ پینٹنگز روڈنی ہلٹن براؤن نے فروخت کے لیے پیش کی ہیں جنہوں نے علی کے ساتھ مصوری کی تھی۔

سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی 2016 میں 74 برس کی عمر میں پارکنسنسز بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر