کسی بھی قسم کی فزیکل ٹریٹمنٹ بالوں کے لیے نقصان دہ ہے، ڈاکٹر سطوت احمد
پاکستان کی معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر سطوت احمد فرید کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے انٹرنل ٹیمپریچر کا اثر اس کی جلد (اسکن) پر پڑتا ہے۔ اسکن کی حفاظت کرنی چاہیے حالانکہ ہمارے پاس اسکن کے کیئر کا کانسیپٹ نہیں ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سےگفتگو کرتے ہوئے ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر سطوت احمد فرید کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں اسکن پرابلم عموعی طور پر قدرتی ہوتی ہیں جبکہ کچھ میں خود کے پیدا کیے ہوئے کازز ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سطوت کا کہنا تھا کہ فیزیکل ٹریٹمنٹ بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے چاہے وہ ٹریٹمنٹ کیسی بھی کیوں نہ ہو۔ لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہےکہ کس جلد کے اوپر کون سے چیز استعمال کرنی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سطوت فرید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سارے کیسز ایسے آتے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بچے اپنی اسکن پرابلم کی وجہ سے محفلوں میں آنا جانا چھوڑ دیتے ہیں۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر سطوت احمد فرید نے اسکن کے حوالے سے مزید کیا کیا معلومات شیئر کیں دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت نے کینسر کے مریضوں کو ادویات سے محروم کردیا
کے ایم سی اسپتالوں میں کورونا فنڈز میں مبینہ بدعنوانیوں کا انکشاف