تربت: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ 2 سپاہی شہید

سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے تربت کے نواحی علاقے ہوشاب میں سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں دو  سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا آپریشن بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے

’احسان اللہ احسان کے فرار میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے‘ آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کے الزامات کا جواب

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سپاہی رمضان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام و ترقی کے درپے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے منسلک ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں سپاہی انعام اللہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر