ٹیلی نار پاکستان میں مزید کمپنیز کیساتھ انضمام کیلیے کوشاں
ٹیلینور پاکستان سمیت ایشیا میں انضمام کے موقعے ڈھونڈتا رہے گا، ان خیالات کا اظہار ٹیلینور گروپ کے سی ای او سگوی بریکے نے کیا۔
ٹیلینور گروپ پاکستان میں انضمام کے مواقع ڈھونڈ رہا ہے، خبر رساں ایجنسی روٹرز نے پیر کے روز ناوریجین ٹیلی کام کمپنی کے سی ای او کا بیان شائع کیا ہے۔
ٹیلینور پاکستان سمیت ایشیا میں انضمام کے موقعے ڈھونڈتا رہے گا، ان خیالات کا اظہار ٹیلینور گروپ کے سی ای او سگوی بریکے نے کیا جو کہ یورپ اور ایشیا میں ٹیلی کام کاروبار کی 9 منڈیوں کو چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی نجی کمپنی ریٹائر ہونے والے فوجی افسران کو ملازمت دے گی
سام سنگ کے نئے موبائل فون کی قیمت نے صارفین کو چکرا دیا
انہوں نے یہ بات ٹیلینور کے تھائی لینڈ یونٹ کو ایک مقامی کمپنی کے ساتھ انضمام کرنے کے معاہدے کے دوران کی۔
پاکستان میں چار موبائل نیٹ ورکس ہیں جن کے کل 187 ملین صارفین ہیں، جاز 38.4 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد ٹیلینور ہے جس کا حصہ 26.4 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر زونگ اور چوتھے پر یوفون ہے۔
ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے پاک کویت انوسیٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اللہ طارق نے کہا کہ یورپین کمپنی پاکستان میں انضمام کے لیے اس لیے کوشاں تھی کیونکہ یہاں ٹیلی کام مارکیٹ بہت وسیع ہے۔
یہ ایک مستحکم کاروبار بن چکا ہے، مزید ترقی ممکن نہیں، یہ بات سمیع اللہ طارق نے اس نکتے پر زور دیتے ہوئے کہی کہ ممکنہ انضمام سے کارکردگی بہتر ہوگی۔
صارفین کو مشکلات ہوسکتی ہیں کیونکہ ٹیلی کام سیکٹر میں مقابلہ کم ہوگیا ہے لیکن انضمام کی گئی کمپنی کے پاس ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہوں گے کیونکہ 2022 میں 5G متعارف ہونے کا امکان ہے۔
یوفون پاکستان میں سب سے چھوٹا ٹیلی کام پارٹنر ہے، وہ بھی کسی دوسرے ٹیلی کام نیٹ ورک کے ساتھ انضمام کے لیے کوشش کر رہا ہے، مالیاتی رپورٹس کے مطابق اگر ٹیلینور اپنا انضمام یوفون کے ساتھ کرلے تو ان دونوں کے مل کر اتنے ہی صارفین ہوجائیں گے جتنا کہ جاز کے ہیں۔