مالی سال 2022 کیلیے 10 بلین ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جائے گا

2022 میں 3.717 بلین ڈالر کی گرانٹس متوقع ہیں، قرضوں کا نصف فیصد سے زائد بجٹ بنانے میں سہولت دے گا۔

مالی سال 2022 کے لیے پاکستان نے 3.6 بلین ڈالر کے نئے بیرونی قرضے لیے ہیں، اس میں سے 2.3 بلین ڈالر جو کہ کل رقم کا 59 فیصد بنتا ہے، بجٹ بنانے میں تعاون کے لیے دئیے گئے ہیں۔

حکومت نے کمرشل بینکوں سے 866 ملین ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول کی قیمت ہر ماہ 4 روپے بڑھے گی، شوکت ترین

کیا وزیر اعظم عمران خان قوم کو فوری معاشی ریلیف دے پائیں گے؟

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، آئی ڈی بی اور ورلڈ بینک سے قرض کی مد میں ملنے والی رقم 1.869 بلین ڈالر ہے۔

حکومت مالی سال 2022 کے لیے 10.370 بلین ڈالر کے بیرونی قرضوں کے حصول کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔

مالی سال 2022 میں 3.717 بلین ڈالر کی گرانٹس متوقع ہیں۔ اکتوبر 2020 تک بیرونی قرضے 3.3 ارب ڈالر تک محدود تھے۔

مالی سال 2021 کے دوران تمام بیرونی قرضے ملا کر 14.282 بلین ڈالر قرضہ حاصل کیا گیا تھا۔

اس رقم کا 57 فیصد یعنی 8.171 ارب ڈالر بجٹ میں استعمال کرنے کے لیے تھا۔

متعلقہ تحاریر