پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی، 140 روپے کا ہوگیا

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم لیوی برقرار لیکن سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، ڈیزل میں 5 روپے فی لیٹر کم ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے کم ہو کر 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کے ایس ای میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل شروع، پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 دنوں تک کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کے نرخ میں 11 روپے تک کم کرنے کی سمری بھیجی تھی جس پر اس طرح عمل درآمد ہوا کہ قیمت کم کر کے پیٹرولیم لیوی کو تو برقرار رکھا گیا لیکن سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے اور کمی کے امتزاج کے بعد جا کر فی لیٹر پیٹرول کا ریٹ صرف 5 روپے ہی کم ہوسکا۔

متعلقہ تحاریر