کرسمس جیسے تہوارمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کرسمس کے حوالے تقریب میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کرسمس جیسے تہوارمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں ، پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں ، ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر صحافی مہوش اعجاز اداکارہ مایہ علی کی دلدادہ ہوگئیں

فیصل جاوید نے فنکاروں کا مقدمہ سینیٹ میں پیش کردیا

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری نے قابل تحسین کردارادا کیا ہے-مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اورمادروطن سے وابستگی ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے،پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،اراکین پنجاب اسمبلی  مہندر پال سنگھ،سید افتخار گیلانی، ہارون گل، یوڈیسٹرچوہان، بشپ آزاد مارشل،آرچ بشپ سبسٹین فرانسیز، ڈاکٹر مجید ایبے، سالویشن آرمی لاہور کے سربراہ، چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر، وائس چیئرمین مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب روبنسن عزیز فرانسیز، بشپ ولسن جان گل،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر