قراقرم ہائی وے کی دستاویزی فلم کل پی ٹی وی پر نشر ہوگی

سطح سمندر سے 8000 فٹ اوپر تعمیر ہونے والی شاہکار سڑک بہترین تجارتی روٹ ہے، تعمیرات کے دوران سینکڑوں پاکستانی اور چینی مزدور جاں بحق ہوئے۔

پاکستان کے مشہور ترین قراقرم ہائی وے پر بننے والی دستاویزی فلم کل پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے فلم کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیر کیا ہے۔

مراد سعید نے لکھا کہ ‘جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں’ یہ پاکستانی قوم کے عزم کی کہانی ہے اور ان لوگوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے سی پیک کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر ملتان موٹر وے سی پیک کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار

وفاقی وزیر نے یہ بھی لکھا کہ یہ دستاویزی فلم یکم جنوری 2022 کو پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

اس ڈاکیومینٹری کو پاک فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

فلم میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی لازوال قربانیاں کا ذکر ہے، یہ ہائی وے 1300 کلومیٹر طویل سڑک ہے جو کہ سطح سمندر سے 8000 فٹ اوپر تعمیر کیا گیا تھا۔

دشوار ترین پہاڑی راستوں اور سخت موسم میں ‘قراقرم ہائی وے’ کی تعمیر کے دوران 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے لیکن ملک و قوم کو ایسا منصوبہ دے گئے جو کہ پاکستان میں خوشحالی اور استحکام لانے میں کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ تحاریر