بلیوں کی وجہ سے 3 برسوں دوران 100 گھر نذرآتش ہوئے، جنوبی کورین حکام

امریکن ہیومن ایسوسی ایشن کے مطابق، امریکہ میں ہر سال لگ بھگ 1,000 گھروں میں لگنے والی آگ کے لیے پالتو جانور ذمہ دار ہوتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے فائر فائٹرز حکام نے پالتو جانوروں کے مالکان کو خبردار کیا ہے، حکام کے مطابق گذشتہ تین سالوں میں بلیوں کی وجہ سے 100 سے زیادہ گھر آگ لگنے سے خاکستر ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق سیول میٹروپولیٹن فائر اینڈ ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیوں کی وجہ سے سال 2019 سے نومبر 2021 کے درمیان کل 107 گھروں میں آگ لگی۔

یہ بھی پڑھیے

پیسہ لے کر بھاگنے کا الزام لغو ہے، اشرف غنی کا فرار کے بعد پہلا انٹرویو

برادر ملک کی امداد، پاکستان سے افغانستان کو غذائی اجناس کی ترسیل کا آغاز

فائر فائٹرز حکام نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ بلیوں نے بجلی کے چولہے آن کر کے آگ لگائی ہے۔ بلیاں ٹچ حساس بٹنوں پر چھلانگ لگا کر بجلی کے چولہے آن کر سکتی ہیں جس سے ایک بار زیادہ گرم ہو جانے پر، آلات میں آگ لگ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آگ لگنے کے واقعات کے چار افراد زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اس وقت ہوتا ہے جب پالتو جانوروں کے مالکان گھر سے باہر ہوتے ہیں۔

محکمہ کے ایک اہلکار چنگ گیو چُل نے کہا ہے کہ”حال ہی میں بلیوں کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔” "ہم پالتو جانور والے گھرانوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ زیادہ توجہ دیں کیونکہ جب گھر میں کوئی نہیں ہوتا ہے تو آگ بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔”

محکمہ نے بلیوں کے مالکان کو چولہے سے آتش گیر اشیاء ، جیسے کاغذ کی تولیوں کو ہٹانے کا مشورہ بھی دیا۔ آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کے لیے فائر فائٹرز حکام نے خودکار لاک فنکشن کے ساتھ الیکٹرک سٹو استعمال کرنے کی تجویز دی۔

محکمہ کے مطابق سیول میں پالتو جانوروں سے متعلق گھروں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فائر فائٹرز حکام کے مطابق جنوری 2019 سے ستمبر 2019 کے درمیان آگ لگنے کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے ، جو کہ 2016 میں صرف آٹھ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے کہ زیادہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے بلیوں کی شرارتیں شامل تھیں۔

مسئلہ صرف جنوبی کوریا تک محدود نہیں ہے۔

امریکن ہیومن ایسوسی ایشن کے مطابق، امریکہ میں ہر سال لگ بھگ 1,000 گھروں میں لگنے والی آگ کے لیے پالتو جانور ذمہ دار ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر