ٹیلی کام کمپنیز کا منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے پر تحفظات کا اظہار

کمپنیز ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کی یقین دہانی کروائی تھی جبکہ اب 17 فیصد ٹیکس کی شرح کی جارہی ہے۔

ٹیلی کام کمپنیز نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں ممکنہ اضافے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزیر خزانہ کو خط لکھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں ٹیلی کام انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیز کے ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیکنالوجی استعمال کرکے ٹیکس نادہندگان کو ٹریس کیا جائے گا، وزیر خزانہ

سکھر میں فوڈ پانڈا رائیڈرز کا کمپنی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

خط کے متن کے مطابق منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے سے ٹیلی کام سیکٹر کی گروتھ متاثر ہوگی، جبکہ ٹیکسز میں اضافے سے نئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگے گا۔

Telecom companies reservations

Telecom companies reservations

خط میں مزید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "حکومت نے طویل مشاورت کے بعد ودہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا تھا جبکہ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔”

لیکن منی بجٹ میں 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے سے موبائل فون، لیب ٹاپ اور دیگر ایشیا مہنگی ہونگی۔

کمپنیز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ٹیکس عائد ہونے سے روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر