”ڈونٹ فائٹ،سلیپ ٹائٹ“، اداکارہ ثروت گیلانی کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز

اداکارہ ثروت گیلانی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز اور پیار کے دھاگے کا مطلب بتادیا، کہتی ہیں ”ڈونٹ فائٹ،سلیپ ٹائٹ“، ہمارے لیے پیار کے دھاگے کا مطلب ہے کہ اس دھاگے سے آپ کی ساری  زندگی بندھ جائے اور دھاگے کو ٹوٹنے سے بچانے کیلیے آپ کو جو بھی کرنا پڑے کرجائیں۔

فیشن برانڈ” رنگ رسیا “نے موسم گرما کی نئی کلیکشن کو پیار کے دھاگے کا نام دیا ہے اور اس کی تشہیری مہم کیلیے اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر اداکار فہد مرزا کا انٹرویو کیا۔اس انٹرویو کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثروت گیلانی نے باتھ روم کو ورک اسٹیشن بنا لیا

چڑیلز کا سیزن 2 جلد ریلیز ہوگا، ثروت گیلانی نے بتادیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rang Rasiya (@rangrasiya.official)

اداکارہ نے وڈیو میں مضبوط ازدواجی تعلق کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی نےایک مشورہ دیا ہے جسے وہ آگے شیئر کرنا چاہتی ہیں کہ ڈونٹ فائٹ ، سلیپ ٹائٹ۔

فہد مرزا نے بتایا کہ ہم لوگ باتیں  بہت کرتے ہیں، جب  ہمارے پاس  کہیں جانے  کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو ہم میک ڈونلڈ کے پارکنگ لاٹ میں کولاز لے کر گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔آج بھی جب ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم باتیں کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ فہد اور میں نے یہ طے کیاتھا کہ ہماری زندگی بچوں کیلیے بن جائےگی لیکن بچوں کے اردگرد ضرور رہے گی۔لوگ ہمیں ڈراتے تھے کہ بچوں کے بعد تو کوئی زندگی نہیں رہتی، لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

متعلقہ تحاریر