زین الدین زیدان بہت جلد کم عمر ترین "دادا "بن جائیں گے

شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں  الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ دکھاتے ہوئے مسکرارہے ہیں

فرانس کے عظیم سابق فٹبالر اور اور اسپینش فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان کے بڑے بیٹے نے اعلان کیا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ حاملہ ہے، اس خبر کے ساتھ ہی  زین الدین زیدان  50 سال کی عمر میں دادا بن جائیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رئیل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان کے بڑے بیٹے ‘اینزو’ نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی گرل فرینڈ وینزیلین ماڈل کیرن گونکلیو کے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی۔ شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں  الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ  دکھاتے ہوئے مسکرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی فٹبالر میسن گرین ووڈ طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے الزام میں گرفتار

سابق انگلش فٹبالر کھلاڑی ڈھونڈنے پاکستان پہنچ گئے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Enzo Zidane (@enzo)

اینزو نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں ریئل میڈرڈ کی یوتھ اکیڈمی کے  ساتھ کیا اور اس کے بعد  کاسٹیلا کے لیے نائب کپتان نامزد کیا گیا، فی الحال  اینزو لیگو 2 کلب روڈیز کے ساتھ معاہدے  میں کھیل رہے ہیں ۔

اینزو نےجب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت  اسپینش فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ کے کوچ ان کے والد زین الدین زیدان تھے ، انھوں  نے اس موقع پر کہاتھا کہ مجھے اس کے ڈیبیو میچ پر بہت خوشی ہے یہ میرے لیے اور اس کے جونیئر کوچ کیلئے بہت اہم ہے، بطور والد میرے لیے لوکا کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھنا قابل فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوکا توقعات پر پورا اترے گا کلب انتظامیہ کو مایوس نہیں کرے گا۔

متعلقہ تحاریر