کمالیہ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار ہیروئن برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 کلو ہیروئن اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اقرار الحسن کو آئی بی افسر کیخلاف اسٹنگ آپریشن مہنگا پڑگیا،بہیمانہ تشدد

سکھر میں زمین کے تنازع پر شیخ برادری میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

ڈی ایس پی سرکل کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صد ر کمالیہ انسپکٹر انور  نے مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروا ئی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شرافت کے قبضہ سے 4 کلو ہیر وئن اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ان کا کہنا ہے علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر