قصور تھانہ راجہ جنگ میں فائرنگ، اسکول ٹیچر قتل

ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہر زاویے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

قصور کے تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ٹیچر کو قتل کردیا۔ مقتول اپنے اسکول میں ہر دلعزیز شخصیت تھے۔

تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں فائرنگ سے گورنمنٹ پرائمری اسکول روڑی مرکز تہہ شیخم کا نوجوان ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اقرار الحسن کو آئی بی افسر کیخلاف اسٹنگ آپریشن مہنگا پڑگیا،بہیمانہ تشدد

سکھر میں زمین کے تنازع پر شیخ برادری میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

پولیس حکام کے مطابق امتیاز احمد نواحی گاؤں حویلی عجائب سنگھ کا رہائشی تھا اور کچھ دنوں بعد مقتول کی شادی طے تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ایشری سنگھ والا کے قریب بانسوں کے فصل سے ملی ہے۔

ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہر زاویے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ مقتول انتہائی شریف النفس، کم گو اور زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزارتے تھے ، اسکول میں بھی اپنے ہم عمر اساتذہ میں اپنے دوستانہ رویے کی وجہ سے مقبول تھے۔

متعلقہ تحاریر