فیس بک کی محبت، انڈین لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
پولیس کے مطابق شہناز اختر اور ذیشان دونوں کے پاسپورٹ موجود ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پاسپورٹ کے زریعے آتے جاتے ہیں۔
قصور: فیس بک کی محبت انڈین لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی ، بھارتی شہر چندی گڑھ کے علاقہ ملیر کوٹلہ سے آئی خاتون شہناز نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی۔
چونیاں تھانہ صدر کی حدود مولا پور کے رہائشی نوجوان ذیشان سے فیس بک کے ذریعے دوستی کے بعد انڈیا کے رہائشی محمد اسحاق کی بیٹی شہناز چونیاں کے علاقہ مولا پور میں آئی۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب حکومت کی ریٹائر آئی جی صاحبان پر بےجا کرم اور نوازشات
مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ،تانگے چلائے جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد
محبت کو شہناز نے ذیشان سے 4 اپریل 2021 کو رشتہ میں بدل کر نکاح کر لیا۔
پولیس کے مطابق شہناز اختر اور ذیشان دونوں کے پاسپورٹ موجود ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پاسپورٹ کے زریعے آتے جاتے ہیں۔
شہناز گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو پاکستان آئی اور ابھی بھی چونیاں میں موجود ہیں ، تھانہ میں آمد ، روانگی اور دیگر ریکارڈ درج ہے۔