پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

یوکرین اور روس تنازع کے باعث عالمی مارکیٹ کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری  ہفتے کے آغازمیں شدید مندی کا شکار،   1312پوائٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار کی حد گنوابیٹھا۔ کرنٹ انڈیکس 44ہزار 2سو 38  پوائنٹس کی سطح پر کاروبار جاری ، مارکیٹ 2اعشاریہ 95  فیصد کمی کا شکار ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 1312 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے باعث 100انڈیکس کم ہوکر 44ہزار139 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار ی دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 44ہزار2سو 38  پوائنٹس کی سطح پر تھا لیکن ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 44ہزار2 سو پوائنٹس تک گر گیا۔

یہ بھی پڑھیے

روس کا یوکرین پر حملہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھا

چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے خوشخبری

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بھی 69 پیسے کے اضافے سے 178.19روپے پر آگئی۔ واضح رہے کہ یوکرین اور روس تنازع کے باعث عالمی مارکیٹ کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں  مسلسل اضافے کے رجحان نے  خام تیل کی قیمت کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔2008کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

روس یوکرین  جنگ کے باعث  عالمی منڈی میں  دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ آئل 129 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث تیل  کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یکم نومبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر تھی۔ یکم دسمبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 77 ڈالر تھی۔یکم جنوری 2022 کو فی بیرل قیمت 89 ڈالر  پہ پہنچی۔ جو یکم فروری 2022 کو97 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر