اداکارہ اریبہ علوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سینئر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریبہ علوی کی شادی دو روز قبل انجام پائی تھی۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اداکار شہود علوی کی بیٹی اداکارہ اریبہ علوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریبہ علوی کی شادی دو روز قبل ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ کبریٰ خان کی ٹیکسی سروس ‘کریم ‘ کی خراب کارکردگی پر تنقید
خواتین کا عالمی دن، شنیرا اکرم، ثنا فخر اور آمنہ الیاس کی مبارکباد
اداکارہ اریبہ علوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر شوبز ستاروں کی جانب سے بہت زیادہ خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ مبارکبادیں بھی دی گئیں تھیں۔
View this post on Instagram
جویریہ عباسی کی تصاویر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میمونہ محمود نے لکھا ہے کہ "خوبصورت لڑکی ماشاء اللہ۔”
اریج شہود علوی نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ بہت خوبصورت ہیں۔”
View this post on Instagram
تصاویر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا صارف احتشام نے لکھا ہے کہ "ژالے سے جنٹل مین۔”
واضح رہے کہ سینئر اداکار شہود علوی کی جانب سے اپنی بیٹی کی شادی یا نکاح سے متعلق کوئی وضاحت سامنے نہیں ہے۔ تاہم اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھائی دے رہے اور نہ صرف دکھائی دے رہے ہیں بلکہ خوش بھی ہیں۔









