مالی سال 22 میں جولائی تا فروری لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.8 فیصد اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجینیئرنگ مصںوعات کی پیداوار میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ربڑ صنعتی پیداوار میں 22.8 فیصد کی کمی کا سامنا رہا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم ) کی مجموعی پیداوار میں جولائی-فروری 2021-22 میں جولائی-فروری 2020-21 کے مقابلے میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2005-06 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز میں ہونے والی گروتھ کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 میں گروتھ ریٹ میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئی حکومت کا عوام پر پہلا وار، بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 45 کروڑ ڈالر کمی

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کی نسبت فروری میں بڑی صںعتوں کی پیداوار میں 2.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ فروری 2022 میں شرح نمو 8.4 فیصد رہی جبکہ فروری 2021 میں یہ شرح نمو 2.3 فیصد کم تھی ۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022 میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی ۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار میں 32.5 فیصد اور اسٹیل اور آئرن مصنوعات کی پیداوار میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق الیکڑانکس کے شعبے کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجینیئرنگ مصںوعات کی پیداوار میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ربڑ صنعتی پیداوار میں 22.8 فیصد کی کمی کا سامنا رہا ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 7.9 فیصد، فوڈ مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 6.6 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 4.8 فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر