عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا دباؤ، مریم نواز آج سے لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گی

مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقوں کا دورہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کررہی ہو

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت مخالف طاقتور پاورشو نے اپوزیشن کو  احساس دلادیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنی گرفت صورتحال پر مضبوط نہیں کی تو  سیاسی بازی غیر یقینی کو مزید نازک دورمیں لے جاسکتی ہے۔

حالات کی سنگینی کاادراک ہوتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقوں کا دورہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کررہی ہوں ۔اس دوران کارکنوں سے ملاقات بھی کروں گی۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست ، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

مریم نواز سے ٹک ٹاکرز کی ملاقات ، ن لیگ کو سوشل میڈیا کی اہمیت کا احساس ہوگیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج شام حلقہ این اے 127 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان ہوں گی،  عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر آج سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کروں گی۔

متعلقہ تحاریر